MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آسٹریلیا کا ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل اور ایشیز سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

0 240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کینبرا (مسائل نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل اور ایشز سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے پیٹ کمنز کپتان اور اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔مارکس ہیرس، جوش انگلس اور مچل مارش کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ اعلان کردہ 17رکنی اسکواڈ میں اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین، نیتھن لائن، ٹوڈ مرفی، میتھیو رنشا اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل 7سے 11جون کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 16جون سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کھیلی جائے گیآسٹریلوی ٹیم مئی کے آخر میں انگلینڈ پہنچے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.