MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر صحت قادر پٹیل نے زندگی بچانے والی ادویات سستی کرنے کا وعدہ کر لیا

3 280

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر صحت عبدلقادر پٹیل نے زندگی بچانے والی ادویات سستی کرنے کا وعدہ کر لیا۔انہوں نے جیو ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی اولین ترجیح ہے جس کے لیے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی تفصیلات منگوا لی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی کے لیے کابینہ اور وزیراعظم سے رہنمائی لی جائے گی، صحت ایسا شعبہ ہے جس پر ٹیکس کم سے کم ہونا چاہئیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کوشش ہو گی غریب سستا اور معیاری علاج مہیا کیا جا سکے۔وعدہ ہے زندگی بچانے والی سستی ادویات جلد عوام کی پہنچ میں ہوں گی۔قبل ازیں وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل نے پمز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جا ئزہ لیا ،انہوں نے ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت تمام وارڈز کا تفصیلی دورہ بھی کیا ۔

- Advertisement -

ہسپتال کی انتظامیہ نے وفاقی وزیر صحت کو مریضوں کو دی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر عبدالقادر پٹیل نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں، دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔وزیر صحت نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف محنت، لگن اور جذبے سے کام کریں، موجودہ حکومت سماجی شعبے اور عوام کی بہتری کیلئے بھر پور اقدامات کو یقینی بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ میرے دورےکا مقصدعوام کو ہسپتالوں میں دستیاب سہولیات ، ہسپتال انتظامیہ اور مریضوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لینا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی فوکس کر رہی ہے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی کارکردگی کو میں خود مانیٹر کرتا رہوں گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز)وفاقی وزیرصحت قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے جیل کاٹی اب عمران خان کی […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر اور راہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل نے کہاہے کہ شاہ محمود اورشیخ رشید کی حالت عمران خان کے […]

  3. […] نیوز)وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز عبدالقادر پٹیل نے اعلان کیا ہے کہ ان کی وزارت کے نمائندے ان کمپنیوں کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.