MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران کی چوری اسٹیٹ بینک دستاویزات سے پکڑی گئی

0 291

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 16 اکائونٹس میں بھارتی شہری کے اکاؤنٹ سے پیسے آئے، عمران کی چوری اسٹیٹ بینک دستاویزات سے پکڑی گئی۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق تحریک انصاف کے 16 اکاؤنٹس میں بھارتی شہری رومیٹا شیٹی کے اکاؤنٹ سے پیسے آئے، برطانیہ، بھارت، فن لینڈ،ناروے اور کینیڈا سے تحریک انصاف کو پیسے آئے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 349 کمپنیوں اور 88 انفرادی لوگوں کے بھیجے گئے پیسے ڈیکلیئر نہیں کیے گئے۔ مریم اورنگزیب نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی چوری اسٹیٹ بینک نے دستاویزات سے پکڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو کروڑوں روپے ذاتی اکاؤنٹس میں آتے رہے، 2011 میں پندرہ اکاؤنٹس ڈیکلیئر نہیں کیے گئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ستر لاکھ ڈالر فارن فنڈنگ میں ڈکلیئر نہیں ہیں، ممنوعہ فنڈنگ کسی نے لی ہے تو پارٹی اور چیئرمین کو بھی سزا ملے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.