MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہو گا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

1 192

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے رمضان المبارک کے چاند کی پیشگوئی کی کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔اس طرح پہلا روز 23مارچ کو ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی، اس لیے 22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہوگی، غروب آفتاب 6 بج کر 41 منٹ، غروب قمر 7 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند دیکھنے کے دوران کراچی میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) محکمہ موسمیات نے ایک مر تبہ پھر 21سے24مارچ تک کوئٹہ سمیت بلو چستان کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.