MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مسلسل دوسری پی ایس ایل جیتنےپر لاہور قلندرز نے ٹیم پر انعامات کی بارش کردی، کیا کچھ ملا؟جانئے

1 207

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے مسلسل دوسری بار پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے کی خوشی میں پوری ٹیم پر انعامات کی بارش کر دی۔

گزشتہ روز پی ایس ایل کے فائنل میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دی تھی اور مسلسل دوسری بار ٹرافی اپنے نام کی تھی۔لاہور قلندرز کی جیت میں ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اہم کردار ادا کیا تھا، انہوں نے پہلے بیٹنگ میں 44 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور پھر بولنگ میں 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

- Advertisement -

جیت کی خوشی میں لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے ٹرافی جیتنے پر تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف سمیت ڈگ آؤٹ میں بیٹھے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں مسلسل دوسری بار ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک طویل ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں ثمین رانا کی جانب سے فائنل اور پورے ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے انعامات کا اعلان کیا۔

ثمین رانا نے شاہین شاہ آفریدی کے لیے میچ میں بہترین پرفارمنس پر قلندرز سٹی میں ایک کنال پلاٹ اور پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کپتانی کے لیے قلندرز سٹی میں بنگلے کا اعلان کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے لوگوں کے لیے بھی قلندرز سٹی میں پلاٹس کا اعلان کیا جس پر تمام کھلاڑیوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) پاکستان سپر لیگ کی متحرک فرنچائز لاہور قلندرز نے مسلسل دوسرے سال پاکستان سپر لیگ جیتنے کا اعزاز حاصل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.