MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

منحرف ارکان کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا، کتنے ارکان نے واپسی کیلئے رابطہ کر لیا؟ وفاقی وزیر حماد اظہر نے بھی بڑا دعویٰ کر دیا

0 203

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ منحرف اراکین میں سے کچھ کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ ندامت میں ہم سے رابطے کررہے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کیساتھ میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ منحرف اراکین میں سے کچھ ایسے لوگ ہیں جنہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے اور وہ اب ہم سے دوبارہ رابطے کررہے ہیں، عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالنے سے پہلے تک ان کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔اس موقع پر فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 3 منحرف اراکین نے پارٹی میں واپسی کے لیے رابطہ کیا ہے جبکہ بقیہ بھی جلد واپس آجائیں گے، جہانگیرترین گروپ سے بھی بات چیت کی جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ہماری مشاورت سے ہی حتمی فیصلہ کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.