MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور ہائی کورٹ نےعمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی

5 225

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کوتین مارچ تک منظور کر لیا گیا ہے ۔ تھانہ سنگجانی مقدمہ کیس میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی ہے ۔

- Advertisement -

سنگجانی کیس کی سماعت دو رکنی بینچ نے کی ہے ۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان احاطہ عدالت میں موجود ہیں، ججزتسلی کرلیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ عمران خان کوگاڑی سےاتار کر عدالت میں لانا ناممکن ہے لہٰذا جج سے درخواست کریں گے، عمران خان کی حاضری کو قبول کیا جائے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں ۔ عدالت نے عمران خان کو 5بجے کی مہلت پیش کی تھی جس کے عبد عمران خان نے پانچ بجے عدالت پیش ہونے کا اعلان کیا تھا ۔دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران خان کو 5 بجے پیش ہونےکا آخری موقع دے دیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے عدالت کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

5 Comments
  1. […] نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو ترقیاتی […]

  2. […] (مسائل نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے زمان پارک میں آپریشن روکنے کے حکم میں کل تک توسیع […]

  3. […] نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے زمان پارک میں پولیس آپریشن کے خلاف درخواست پر […]

  4. […] آباد(مسائل نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے 1990 سے 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنےکا حکم دے […]

  5. […] نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر برقرار رکھنے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.