MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا

1 244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پنجاب حکومت نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکن اور رہنما قانون کے خلاف جائیں گے تو گرفتار کیا جائے گا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک پر مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کارکن اور رہنما قانون کے خلاف جائیں گے تو گرفتار کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کی جیل بھر تحریک میں رضاکارانہ گرفتاریاں دینے والے کارکنوں کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے ممکنہ طور پر بدھ سے شروع ہونے والی جیل بھرو تحریک کے لیے ویڈیو پیغام جاری کردیا ۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سابق وفاقی وزیر اسد عمر، رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری ، فواد چوہدری اور شہباز گل سمیت دیگر اہم رہنماں نے اپنے پیغامات درج کرائے۔

- Advertisement -

گزشتہ جمعرات کو سابق وزیراعظم عمران خان نے بدھ سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور گذشتہ روز پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کی جانب سے جیل بھرو تحریک کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔شیڈول کے مطابق 22فروری بروز بدھ سے یکم مارچ تک روزانہ 200کارکنان رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں دیں گے۔ ان 200کارکنان کے ہمراہ سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا چھ رکنی گروپ بھی گرفتاری دے گا۔
پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کے مطابق گرفتاریاں نہ ہونے کی صورت میں کارکنان اور ارکان اسمبلی مقررہ مقام پر دھرنا دیں گے۔22 فروری کو شاہراہِ قائد اعظم لاہور پر گرفتاریاں پیش کی جائیں گی، 23 فروری کو پشاور، 24 کو راولپنڈی، 25 فروری کو ملتان اور 26 فروری کو گوجرانوالہ کے کارکنان گرفتاریاں دیں گے۔شیڈول کے مطابق 27 فروری کو سرگودھا، 28 فروری ساہیوال اور یکم مارچ کو فیصل آباد میں رضاکارانہ گرفتاری دی جائیں گی۔
22 فروری کو لاہور میں دی جانے والی رضا کارانہ گرفتاری کے لیے کارکنان کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔لاہور میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، ارکان اسمبلی کے گروپ کے ہمراہ گرفتاری پیش کریں گے۔پی ٹی آئی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رضاکارانہ گرفتاری پیش کرنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ناموں کی حتمی منظوری عمران خان دیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جیل بھرو تحریک کاآغاز 22جنوری کو 2بجے چیئرنگ کراس سے ہوگا ۔ جیل بھرو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.