MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

2 223

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے پٹرولیم مصنوعات پر مجموعی طور پر 192 روپے لٹر سے زائد پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی وصول کی جا رہی ہے جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز مارجن سمیت دیگر مدات میں عوام کی

- Advertisement -

جیبوں سے اضافی رقوم نکالی جا رہی ہیں۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق اسوقت حکومت پٹرول، ہائی اوکٹین، مٹی کے تیل، ہائی سپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور ای 10 پٹرول پر مجموعی طور پر 192 روپے سے 15 پیسے لٹر پی ڈی ایل وصول کر رہی ہے، پٹرول اور ہائی اوکٹین پر اس وقت پی ڈی ایل کی شرح سب سے زیادہ ہے اور ان دونوں مصنوعات پر 50 روپے لٹر کے حساب سے پی ڈی ایل وصول کی جا رہی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل پر 40 روپے لٹر، لائٹ ڈیزل آئل پر 27.25 روپے اور ای 10 پٹرول پر 24.58 روپے لٹر پی ڈی ایل عائد ہے، مٹی کے تیل پر پی ڈی ایل کی 32 پیسہ فی لٹر کی شرح سب سے کم ہے۔ حکومت فنانس بل کے تحت پٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے لٹر سے زائد پی ڈی ایل وصول نہیں کرسکتی تاہم ابھی پٹرولیم مصںوعات پر جنرل سیلز ٹیکس کے نفاذ کی گنجائش موجود ہے جبکہ حکومت پہلے ہی جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل پر اسوقت 40 روپے لٹر کے حساب سے پی ڈی ایل عائد ہے جس میں یکم مارچ کو 5 روپے اور 15 مارچ کو مزید 5 روپے اضافہ کا امکان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی سمری حکومت کو بھجوا دی۔ پیٹرول کی […]

  2. […] نیوز) آئل مارکیٹنگ کمپنیز ایڈوائرزی کونسل نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.