MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دہشتگردوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہو سکتی ،خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کیوں نہیں بنائی گئی..? وزیر مملکت طلال چوہدری قومی اسمبلی میں کھل کر بول پڑے

0 6

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کیوں نہیں بنائی گئی..? وزیر مملکت طلال چوہدری قومی اسمبلی میں کھل کر بول پڑے ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہو سکتی اور ان کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے۔ پی ٹی آئی کی پالیسیوں اور صوبائی حکومت کی نالائقی کی وجہ سے خیبرپختونخوا جل رہا ہے۔خیبرپختونخوا میں اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے، اس میں صوبائی حکومت آن بورڈ ہے، جبکہ صوبے میں گزشتہ 14 برس سے ایک ہی جماعت کی حکومت قائم ہے، صوبے میں روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہو رہے ہیں۔

- Advertisement -

’’جنگ ‘‘ کے مطابق انہوں نے سوال اٹھایا کہ خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کیوں نہیں بنائی گئی، صوبائی حکومت کی کارکردگی صفر ہے، یہ صرف سیاسی کارڈ کھیلتی رہی، آپ کی نالائقی کی وجہ سے پورا ملک دہشت گردی کا شکار ہوا۔آپ کو کس نے روکا کہ سی ٹی ڈی نہ بنائیں اور آپ کو کس نے روکا کہ کاؤنٹر ٹیررازم پر افواج کے ساتھ کھڑے نہ ہوں، جب آپ کو اجلاس میں بلایا جاتا ہے تو آپ کیوں نہیں آتے، کاؤنٹر ٹیررازم ڈرائیو میں 22 نکات شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں نیشنل ایکشن پلان ٹو بنایا گیا تھا اور نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتیں متفق تھیں۔

انہوں نے این ایف سی پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ جولائی 2010 سے نومبر 2025 تک خیبرپختونخوا کو 5867 ارب روپے دیئے جا چکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.