MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور میں پھیری والے کی دال سڑک پر پھینکنے والا امیر زادہ گرفتار

0 897

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پنجاب پولیس نے پھیری والے کی دال سڑک پر پھینکنے والے بگڑے رئیس زادے کو گرفتار کر لیا ہے ۔ گزشتہ دنوں بگڑے رئیس زادے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے امیر زادے عرفان خان کیخلاف سنگین کاروائی کا مطالبہ کیا تھا ۔ نواب پولیس ٹائون نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے ۔ مقدمہ سب انسپکٹر رائے اورنگزیب کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں ملزم عرفان خان کے خلاف دھمکیاں دینے اور نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئیں۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان خان کو گرفتار کرلیا۔سوشل میڈیا کی ویڈیو پر ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر نے نوٹس لیا تھا۔

- Advertisement -

شکوت خانم سگنل پر ایک دال بیچنے والے مزدور کی موٹر سائیکل سے غلطی سے معمولی سکریچ پڑنے پر کار والے بے حس انسان نے مزدور کی دال روڈ پر پھینک دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.