MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسپیکر قومی اسمبلی نے آج اپنی آئینی ذمہ داری سے فرار اختیار کیا

0 205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے آج آئینی ذمہ داری سے فرار اختیارکیا،اسپیکر نے عمل سے ثابت کر دیا کہ وہ کسٹوڈین آف ہاؤس نہیں بلکہ ایک پارٹی کے نمائندے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کیلئے پارلیمنٹ آئے تو انہیں پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو استعفوں کی منظوری کے معاملے پر خط لکھا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اجتماعی استعفے منظور نہیں کر سکتا،انہوں نے راتوں رات فیصلہ کر کے ہمارے ممبران کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔عوامی مسائل پر ان کی کوئی توجہ نہیں،پی ڈی ایم کے حلیف ان سے نالاں ہیں اور ان کی صفوں میں دراڑ پڑ چکی ہے،ہم پنجاب میں آزمائش پر پورے اترے۔
ہم نے قومی اسمبلی میں واپسی کا فیصلہ کیا تو انہوں نے اجلاس مؤخر کردیا۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ جاری اجلاس کے دوران 35 ممبران کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا،جو ممبران رہ گئے تھے ہمیں انہیں ساتھ لے کر آ گئے،حکمران گھبراہٹ کا شکار ہیں اور حکمران عوام کا سامنا نہیں کرنا چاہتے ہیں۔حکمران ارینجمنٹ کے تحت نظام چلانا چاہتے ہیں،جب تک ان کے کیسز موجود ہیں اسمبلی کو طول دیں گے۔
سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایک اور سیاسی شخصیت کے خلاف کیس ختم کیا گیا،کراچی میں ان کے حلیف نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔ جبکہ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم لاچار اور مجبور پارلیمنٹ کے سامنے کھڑے ہیں،اسپیکر کہتے تھے کہ ایک ایک کو بلا کر استعفے قبول کریں گے،اسپیکر کی حیثیت نہیں،یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے کرسیاں نیچے کی گئیں،ملک میں معاشی صورتحال سب کے سامنے ہے،اداروں سے اپیل ہے کہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.