MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی میں سردی کی نئی لہر آنے کو تیار پارہ 3 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی

0 186

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے شہر میں سردی کی نئی شدید لہر اور درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان پر اثر انداز ہے جس کے باعث کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔جواد میمن نے بتایاکہ سسٹم کے زیر اثر کراچی میں تیزگرد آلود اور سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، اس دوران ہواؤں کی رفتار 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے ،گرد آلود ہواؤں کے باعث فضائی معیار بھی متاثر رہے گا۔ موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک سے نکلنے کے بعد سردی کی لہر بڑھ سکتی ہے، کراچی میں سردی کی نئی لہر پچھلی لہر سے شدید ہوسکتی ہے جس سے شہر کے مضافات میں درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک آسکتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 23 یا 24 جنوری سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.