MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شوہر سے جھگڑا، خاتون نے چیخ چیخ کر طیارہ واپس کرا دیا

0 443

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قاہرہ(مسائل نیوز)قاہرہ کے ایئرپورٹ سے سعودی عرب کے شہر جدہ جانے والے طیارے کو اس وقت ایک مصری خاتون کو اتارنا پڑ گیا جب اس نے حیرت انگیز طور پر چیخ و پکار شرو ع کر دی تھی۔مصری میڈیا کے مطابق کمپنی فلائی عدیل سے وابستہ پائلٹ مصری خاتون

- Advertisement -

مسافر کی چیخ اور گرنے سے حیرت زدہ رہ گیا جب طیارہ ٹیک آف راہداری پر چلا گیا تھا۔ بیوی نے خاندانی تنازعات کی وجہ سے اپنے سعودی عرب میں مقیم شوہر کے ساتھ جھگڑے کا انکشاف کیا اور چیخ و پکار شروع کر دی تھی۔فون پر تنازع اس وقت بھڑک اٹھا جب شوہر کو پرواز کے چلنے کا علم ہوا اور اس نے اپنی بیوی کے جدہ ایئرپورٹ پہنچتے ہی اسے تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی ۔ یہ سن کر خاتون نے چیخنا شروع کر دیا اور اپنا سفر منسوخ کرنے کا واویلا کیا اور شور مچانا شروع کر دیا کہ اسے ہوائی جہا ز سے اتار دیا جائے۔خاتون کی حالت مخدوش ہو گئی جسے دیکھ کر پائلٹ کو واپس ہونا پڑا اور اسے طیارے سے اتارنے پر مجبور ہونا پڑ گیا۔ خاتون کو طیارے سے اتار کر ہوائی جہاز نے 45 منٹ تاخیر سے پرواز بھری۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.