خیبر پختونخوامیں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
پشاور(مسائل نیوز)خیبر پختونخوامیں بارشوں اوربالائی علاقوں میں برف باری کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے ۔ پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور برف باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اْٹھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوامیںجمعہ کی رات سے بارشوں اوربالائی علاقوں میں برف باری کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے ۔ بارشوں اور برف باری کا سلسلہ بدھ کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے ۔ پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور برف باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اْٹھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ بالائی اضلاع میں برفباری اورلینڈ سلائیڈنگ سیرابطہ سڑکوں میں رکاوٹوں پیداہوسکتی ہے ۔
[…] علاقوں میں بعض مقامات پر بارش جبکہ بالائی پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کو بالائی پنجاب ، […]
[…] پختونخوا میں 9 فروری سے بارشوں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیا ت کے مطابق بارشوں […]