MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک کا مستقبل نئی تعلیمی ٹیکنالوجیز، مصنوعی ذہانت اور جدید تعلیمی ماڈلز سے وابستہ ہے، شیخ زاہد جان مندوخیل

0 51

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ: (مسائل نیوز) لیڈرز اوڈیسی اسکول کے زیر اہتمام سالانہ تقریبِ انعامات کوئٹہ کلب میں نہایت وقار، نظم و ضبط اور جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں طلبہ، والدین، اساتذہ اور مختلف اداروں سے وابستہ معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا میں فکری اور متاثر کن پیشکش “اقبال کا شاہین اور خودی” سے ہوا، جسے جدید SMD اسکرین پر پیش کیا گیا۔ اس پیشکش میں علامہ اقبال کے فلسفۂ خودی، خود اعتمادی اور بلند ہمتی کو موجودہ تعلیمی تناظر میں اجاگر کیا گیا، جسے حاضرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

تقریب کے دوران لیڈرز اوڈیسی کے طلبہ کی ہر سالانہ تعلیمی دورۂ ایچی سن کالج لاہور سے متعلق ایک خصوصی سیگمنٹ پیش کیا گیا، جس میں طلبہ نے اپنے تجربات، مشاہدات اور سیکھنے کے عمل کو نہایت اعتماد کے ساتھ بیان کیا۔

اسی سلسلے میں Gen Z طلبہ کی ایک خصوصی نشست منعقد کی گئی، جس میں نوجوانوں نے موجودہ دور کے تعلیمی، سماجی اور تکنیکی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کے ممکنہ حل بھی پیش کیے۔ اس نشست نے طلبہ کی تنقیدی سوچ اور فکری پختگی کو نمایاں کیا۔

تقریب میں لیڈرز اوڈیسی کے نئے ایئرپورٹ روڈ کیمپس کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی، جو اس وقت زیرِ تعمیر ہے اور ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی ادارہ ہو گا۔ انتظامیہ کے مطابق اس جدید کیمپس میں تعلیمی و انتظامی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز 2027 میں کیا جائے گا۔

- Advertisement -

اس موقع پر مختلف سیکشن ہیڈز نے اپنے اپنے شعبہ جات کی سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش کیں، جن میں تعلیمی نتائج، نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں اور طلبہ کی مجموعی ترقی پر روشنی ڈالی گئی۔

تقریب کے چیف گیسٹ، بانی لیڈرز اوڈیسی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخ زاہد جان مندخیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا مستقبل نئی تعلیمی ٹیکنالوجیز، مصنوعی ذہانت اور جدید تعلیمی ماڈلز سے وابستہ ہے، اور یہ تمام جدید تعلیمی طریقے پہلے ہی لیڈرز اوڈیسی میں متعارف کروائے جا چکے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لیڈرز اوڈیسی مستقبل کی تعلیم میں قائدانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

تقریب میں مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے والدین نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے لیڈرز اوڈیسی میں فراہم کی جانے والی معیاری تعلیم، نظم و ضبط اور جدید تدریسی نظام کو سراہا۔ والدین نے ادارے کی قیادت، سی ای او شیخ زاہد جان مندخیل اور محترمہ پرنسپل کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور وژن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ اور مختلف سیگمنٹس میں حصہ لینے والے شرکاء میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں، جس سے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

تقریب کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا، جس میں پاکستان کے روشن مستقبل، معیاری تعلیم کے فروغ اور طلبہ کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.