خواتین کے عالمی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے سشمیتا سین نے عورت کو رحمت قرار دے دیا
ممبئی(مسائل نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے خواتین کے عالمی دن پر تمام خواتین کے لیے ایک خصوصی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ۔ اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ “ایک عورت کے روپ میں پیدا ہونا رحمت ہے جس کے لیے میں ہر روز خدا کا شکر ادا کرتی ہوں!.میرے دل میں عورت کی اس طاقت کے لیے بہت زیادہ احترام ہے جسے میں ماں اور درگا کہتی ہوں، میں اس طاقت کو تمام خواتین اور کچھ مردوں میں دیکھا ہے.انہوں نے مزیدلکھا کہ “تو یہاں اس رحمت کی طاقت کا ادراک کرتے ہوئے میں سب کو خواتین کے عالمی دن کی مبارکباد دیتی ہوں”۔
- Advertisement -
سشمیتا سین نے اپنی پوسٹ کے آخر میں تمام خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ”اپنا خیال رکھیں، اپنے آپ کو ترجیح دیں، اپنے آپ سے محبت کریں، اپنے جذبات کا اظہار کریں، کسی کو یہ اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کو خاموش کروا سکے، اپنی طاقت کو کبھی مت بھولیں”۔
یاد رہے کہ کچھ دن پہلے سشمیتا سین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرمداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ “انہیں دل کا دورہ پڑا ہے تاہم اب اداکارہ بالکل ٹھیک ہیں”۔
واضح ر ہے کہ اداکارہ سشمیتا سین بہت جلد ویب سیریز “آریا 3” میں نظر آئیں گی۔