MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

27 مارچ کا جلسہ وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے بڑی اپیل کردی

0 298

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)ویراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر اعلان کردہ جلسے میں عوام کو بھرپور شرکت کی ترغیب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلسے میں عوام کی ریکارڈ توڑ شرکت چاہتے ہیں۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارضِ پاک پاکستان کی روح کے تحفظ کی لڑائی میں عوام کی شرکت کے پہلیت مام ریکارڈز توڑ ڈالے جائیں۔انہوں نے سیاسی مافیاز کی جانب سے اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے سیاستدانوں کے ضمیر کی خریداری

- Advertisement -

کی بھی مذمت کی۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے جلسے کا لوگو بھی شیئر کیا جس کے مطابق جلسے کی تھیم ‘امر بالمعروف’ رکھی گئی ہے۔خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد سیاسی ہنگامہ خیزی جاری ہے۔چند روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ڈی چوک پر 10 لاکھ افراد اکٹھے ہوں گے اور تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں اراکین اسمبلی کو انہی کے درمیان سے گزر کر ووٹ ڈالنے جانا اور پھر واپس آنا پڑیگا۔بعدازں اپوزیشن کی جانب سے بھی دارالحکومت میں 25 مارچ سے لانگ مارچ اورڈی چوک پر ہی 27 مارچ کو جلسے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.