MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مفکر پاکستان علامہ اقبال کی بے حرمتی! لاہوری بچوں نے مجسمے پر تھپڑ برسادیئے، شرمناک حرکت پر والدین کی مسکراتے رہے

0 72

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)لاہور کے گلشن اقبال پارک میں شاعر مشرق و مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مجسمے کے ساتھ بچوں کا غیر مہذب رویہ ایک ویڈیو کی شکل میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ بچے علامہ اقبال کے چہرے پر تھپڑ مار رہے ہیں جبکہ شہری نے روکنے کی کوشش کی مگر بچے باز نہ آئے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ بچوں کے والدین اور سرپرست پاس کھڑے نے یہ سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی خاموشی اختیار کی اور مسکراتے رہے۔

بچوں سے جب اس رویے کی وجہ پوچھی گئی تو بچوں نے بتایا کہ یہ ہمارے لیے پڑھائی چھوڑ کر گئے ہیں، اس لیے ہم مار رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ مجسمے کے ارد گرد حفاظتی انتظامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی قومی ہیرو کی توہین نہ ہو سکے۔

- Advertisement -

ماہرین اور شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ رویہ نہ صرف بچوں کی تربیت میں کمی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ ایک عظیم شخصیت جس نے عشق رسول ﷺ کا درس دیا اور اسلام و تصوف کو علم و فہم کے ذریعے دنیا تک پہنچایا کی توہین ہے۔ عوام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو قومی ہیروز کی پہچان کرائیں اور انہیں ان کے کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہ کریں۔

یہ واقعہ ایک شدید قومی اور اخلاقی بحث کا موضوع بن گیا ہے اور شہری اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ تعلیمی ادارے اور والدین بچوں کی تربیت میں زیادہ توجہ دیں تاکہ ایسے غیر مہذب رویے دوبارہ نہ دہرائے جائیں۔

سوشل میڈیا صارفین اور شہریوں نے پولیس اور دیگر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان بدتمیز بچوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اورانہیں مفکر پاکستان کے بارے میں آگاہی بھی فرہام کی جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.