سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، 19 دسمبر کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟
لاہور(مسائل نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک اور بڑا اضافہ ہوا۔ سونے کی قیمت میں بدھ کے روز 2700روپے کے اضافے کے بعد جمعرات کو بھی فی تولہ 2000روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار200روپے کا اضافہ ہوا اور گزشتہ 2 روز میں سونا 4 ہزار 900روپے مہنگا ہو کر 4لاکھ 55 ہزار 762روپے فی تولہ ہوگیا۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 1ہزار800روپے کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 742روپے فی 10 گرام ہوگئی۔
- Advertisement -
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 22ڈالرز کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی فی اونس قیمت 4 ہزار 334ڈالرز ہوگئی۔ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں 78روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 6ہزار900روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بدھ کو پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں ایک تولہ 24 قیراط سونا 2 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا مزید مہنگا ہوگیا۔
آج سے 2 روز قبل بدھ 17 دسمبر 2015 کو ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انٹربینک ایکسچینج ریٹس کی بنیاد پر جاری کردہ نرخنامے کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 53 ہزار 562 روپے ہو گئی تھی۔