MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دہشتگردی کا مقدمہ، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

1 228

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:(مسائل نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کر لی۔

درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے کی، جس میں واثق قیوم عباسی کی جانب سے وکیل علی بخاری پیش ہوئے، دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ٹرائل شروع ہونے پر ملزمان کو طلب کیا جائے گا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ واثق قیوم عباسی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بعد ازاں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے کہا کہ 26 کلو میٹر کی حکومت نے پی ٹی آئی پر درجنوں مقدمات درج کیے، موجودہ وفاقی حکومت کی پالیسی سے پاکستان کی معیشت تباہ ہو چکی ہے، یہ اپنے خاندانوں کی کرپشن بچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والا وقت پی ٹی آئی اور عمران خان کا ہے، جس سے شریف،زرداری، ان سب لوگوں کے لیے پاکستان کی سرزمین تنگ پڑ جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)مسلم لیگ (ن)کو بڑی ناکامی، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔ٹوئنٹی فور نیوز کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.