MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ کی مقامی عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی پر درج تمام مقدمات ختم کردئیے

3 241

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) کوئٹہ کی مقامی عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی پر درج مقدمات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔کوئٹہ کی مقامی عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی پر درج تمام مقدمات ختم کردئیے.سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف وندر ،بیلہ اور چمن میں مقدمات درج تھے۔سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج 5 مقدمات پہلے اور3 آج ختم کردئیے گئے۔
قبل ازیں پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ سی کلاس کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ اعظم سواتی کے خلاف اورنگی ٹان تھانے میں درج مقدمہ سی کلاس کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ اور تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔

- Advertisement -

چالان میں کہا گیا کہ اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمے کی تفتیش کی گئی ہے۔ اب تک کی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ اعظم سواتی کے خلاف اسلام آباد سائبر کرائم ونگ میں بھی مقدمہ درج ہے۔ اسلام آباد کے کیس میں اعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ چونکہ ایک ایف آئی آر اسلام آباد میں درج ہے اس میں اعظم سواتی گرفتار بھی ہے۔ سپریم کی رولنگ اور اسٹیڈنگ آرڈر اور رولنگ موجود ہے کہ ایک واقعے کی ایک سے زیادہ ایف آئی آرز درج نہیں ہوسکتی ہے۔
لہذا اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمہ سی کلاس کیا جاتا ہے۔ اورنگی ٹاؤن میں شہری حاجی اسلم نے اعظم سواتی کے خلاف 26 نومبر کو مقدمہ درج کرایا تھا۔ جس میں مدعی نے کہا تھا کہ 22 نومبر کو اعظم سواتی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف ٹوئٹ کیا گیا۔ عظم سواتی نے اپنے ٹوئٹ آرمی چیف کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔ اعظم سواتی کے ٹوئٹ سے پوری دنیا میں پاک آرمی کی جگ ہنسائی ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] ٹویٹ کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ سپیشل […]

  2. […] نیوز)ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اظفر مہسرنے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے […]

  3. […] نیوز)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں نجی سکول میں فائرنگ کر کے لڑکی کو زخمی کرنے والے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.