MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان اور اقوام متحدہ کا ساتھ

0 351

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تحریر: کنول زہرا
پاکستان عالمی امن کا خواہاں ملک ہے, ریاست پاکستان بنیادی انسانی ضروریات کو مدنظر رکھتے ان کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے, مملیکت پاکستان عدم مساوات، جبر اور جنگ سے نفرت کرنے والا خطہ ہے, عالمی امن کی خاطر پاکستان نے 30 ستمبر 1947 کو اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی جب اسے کرہ ارض پر نمودار ہوئے فقط ایک ماہ ہوا تھا, پاکستان اقوام متحدہ کے  ادارے برائے انسانی حقوق کی کو نسل,کمیشن برائے سماجی, کمیشن برائے خواتین, کمیشن برائے جرائم کی روک تھام اور فوجداری انصاف, یونیسیف ایگزیکٹو بورڈ اور اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے شراکت کا رکن بھی رہا ہے, اقوام متحدہ کے قیام امن کی کارروائیوں میں سب سے زیادہ فوجی تعاون کرنے والے ملک کے طور پر پاکستان سر فہرست ہے, بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان نے 1960 میں کانگو میں اپنا پہلا فوجی دستہ تعینات کیا تھا۔  پاکستان نے 23 ممالک میں 41 امن مشنوں میں حصہ بھی لے ہے، عالمی امن کے قیام کی خاطر 171 پاکستانی امن فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا۔ اس وقت بھی پاکستان 8,230 امن فوجیوں کے ساتھ سب سے زیادہ فوجی تعاون کرنے والوں میں سے ایک ملک ہے، یہ تعداد اقوام متحدہ کی کل تعیناتی کا 9 فیصد ہے۔
پاکستان نے اقوام متحدہ کے 46 امن مشنوں میں حصہ لیا ہے, وطن عزیز اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں 4000 سے زائد فوجیوں کا تعاون کر چکا ہے, جس کی وجہ سے پاکستان کو سب سے زیادہ دہشتگردی سے نبرد آزما ہونا پڑا, جس کا الله کے فضل سے پاکستان نے تنہا مقابلہ کیا, دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہماری صنف آہن بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں, اقوام متحدہ کے امن مشن میں ہماری خواتین فوجی اہلکاروں نے سب سے زیادہ شرکت کی,پاکستانی خواتین فوجی اہلکار  امن مشن میں بطور ماہر نفسیات، ڈاکٹرز ، نرسز ، آپریشنز آفیسرز، انفارمیشن آفیسرز اور لاجسٹکس آفیسرز شامل ہیں, افواج پاکستان کم وسائل میں زیادہ اور بھرپور خدمات سرانجام دینے میں بھی سر فہرست ہے, مادر وطن کی کاوشوں کو اقوام متحدہ نے معتدد بار سراہا ہے, امن کے فروع کے لئے اسلحے کے عدم پھیلاو کی خاطر پاکستان اقوام متحدہ میں چار قرارداد پیش کرچکا ہے, پاکستان نے جنوری 2012 سےدسمبر 2013 تک سلامتی کونسل کی رکنیت سنبھالی۔ یہ ساتواں موقع تھا جب پاکستان نے سلامتی کونسل میں خدمات انجام دیں.
پاکستان کسی بھی ملک میں شورش زدہ حالات نہیں چاہتا ہے, اسی لئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کا درد محسوس کرتے ہوئے دنیا کی نظریں اس جانب مرکوز کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت مل جائے, ریاست پاکستان فلسطین اور یمن میں بھی امن کا قیام چاہتی ہے اور گاہے بگاہے اقوام متحدہ کو اس جانب توجہ دلاتی رہتی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.