MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سمجھوتے کی گنجائش نہیں ،کوئی مذاکرات نہیں ہورہے

0 198

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سمجھوتے کی کوئی گنجائش نہیں، کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ کوئی غیر سیاسی ملاقات نہیں ہوتی، ساری ملاقاتیں سیاسی ہوتی ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ان کی ایک دو ملاقاتیں پرانی شناسائی کی وجہ سے ہوئی ہیں ،عمران خان نے اپنے ساتھیوں کو آسرا دینے کےلیے مذاکرات کی بات کی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپس آنے کے لیے عمران خان کی اجازت کی ضرورت نہیں، سابق وزیراعظم جس وقت چاہے ملک میں واپس آ سکتے ہیں۔خواجہ صاحب نے کہا کہ آئین اور قانون ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم جلد الیکشن کرانا چاہیں تو کر اسکتے ہیں۔الیکشن وقت پر ہوں گے کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان دھرنا اسلام آباد پر چڑھائی سے بلیک میل کرنا چاہتے ہیں تو ہم بلیک میل نہیں ہوں گے۔

- Advertisement -

فیصلے ہماری مرضی سے بھی نہیں ہوں گے آئین اور قانون کے مطابق ہوں گے۔آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے پانچ نام آئیں گے جن میں سے ایک کا انتخاب وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔قبل ازیں خواجہ آصف نے کہا کہ لگتا امریکہ کو یوکرین روس جنگ میں پاکستان کا خودار قوم کا موقف پسند نہیں آیا، ہم نے ان کی پالیسیوں کی آنکھیں بند کرکے حمایت نہیں کی، اسی لیے آج امریکی صدر نے ایسا بیان دیا لیکن شاید انہیں ہمارے تعلقات کی تاریخ یاد نہیں رہی۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو یوکرین روس جنگ میں پاکستان کا خودار قوم کا اپنایا گیا موقف لگتا ہے پسند نہیں آیا کیونکہ ہم نے ان کی پالیسیوں کی آنکھیں بند کر کے حمایت نہیں کی اسی لیے آج امریکی صدر نے ایسا بیان دیا ہے لیکن شاید انہیں ہمارے تعلقات کی تاریخ یاد نہیں رہی۔ ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے، اگر تاریخ سے سبق نہیں سیکھا تو تاریخ معاف نہیں کرے گی، بائیڈن نے جو بیان دیا لگتا ان کو یاد نہیں کہ پاکستان نے امریکا کیلئے کیا کچھ کیا ہے، پاکستان نے محتاط انداز میں زبردست ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام اور مزاح میں یہ بات کررہا ہوں کہ امریکی صدر کے بیان کے بعد بیرونی سازش کا معاملہ توختم ہوگیا، کیوں اب اس میں کسی شک شبہ کی کوئی گنجائش بھی نہیں رہی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.