MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پولیس تھانہ بروری کی ہزارہ ٹائون میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن ،اشتہاری ملزم سمیت 26افراد گرفتار

1 520

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) پولیس تھانہ بروری کی ایس ایچ او عتیق دشتی کی سربراہی میں ہزارہ ٹاون کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کیخلاف گرینڈ آپریشن، اشتہاری ملزم سمیت 26 افراد گرفتار، تھانے منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ بروری کی ایس ایچ او عتیق دشتی کی سربراہی میں ہزارہ ٹاون کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ بروری علی رضا سمیت دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ کارروائی میں منشیات فروش اور منشیات کے عادی 25 افراد کو گرفتار کرکے بحالی سینٹر منتقل کردیا گیا۔ جبکہ اسی کارروائی میں ایف آئی آر نمبر 81/2021 میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم عرفان ڈاکو ولد ہادی سور کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ علاقہ مکینوں نے کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد سے رہائیشیوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن مزید تیز کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)گرین ٹائون پولیس نے وفاقی وزیراطلات و نشریات مریم اورنگزیب کو 18 اکتوبر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.