پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کرسامنے آئی ہے جس کے بعدحکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے،تحریک انصاف بلوچستان
کوئٹہ(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تحریک انصاف فعال اور منظم ہورہی ہے اور کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے ذیراہتمام 4ستمبر کو ہونے والا جلسہ بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اوردیگر مرکزی و صوبائی قائدین جلسے سے خطاب کریں گے ، قبائلی و ساسی شخصیت ملک شیر علی خان کاکڑاورانکے ساتھیوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے پارٹی ہنہ اوڑک میں کوئٹہ میں مزید فعال اور منظم ہوگی۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدرقاسم خان سوری ، ملک عادل خان بازئی ، ملک زادہ یحییٰ کاکڑ ،باچا آغا ، ملک زادہ ہارون نے ہنہ اوڑک میں قبائلی و سیاسی رہنما ملک شیر علی کاکڑ کی اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر نور احمد کاکڑ ، عبید اللہ ایڈوکیٹ،شمس الدین کاکڑ ،دل ارم کاکڑ ،نظام کاکڑ ،عفت اللہ ،حنیف خان ،عبداللہ خان ،حافظ نور محمد امان اللہ ،شاہ سعود ،ثنا کاکڑ،ڈاکٹر جعفر کاکڑ،شیر محمد کاکڑ زاہد خان ،قذافی کاکڑ،صاحبزادہ محبوب ،وسیم کاکڑ سہیل خان، عظمت خان،دلاوار خان ،صدام خان،کامران خان ملک زادہ ذولقرنین ،ملک زادہ اسرائیل ،جہانزیب،عادل خان، خان ،رضوان خان بھی موجود تھے۔اس موقع پر ہنہ اوڑک کی ممتاز سیاسی وقبائلی شخصیت ملک شیر علی خان کاکڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور صوبائی صدر قاسم خان سوری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت باقاعدہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کرسامنے آئی ہے جس کے بعدحکمران بوکھلاہٹ کا شکارہوکر پی ٹی آئی کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پراتر آئے ہیں ہم حکمرانوں پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی کے قائدین اور کارکنوں کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں کی بلوچستان میں بھی پی ٹی آئی فعال اور منظم ہورہی ہے پی ٹی آئی بلوچستان کے ذیراہتمام 4ستمبر کو کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑاس جلسہ ہوگا اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان امپورٹڈ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور کرپشن سے عوام کو آگاہ کریں گے اورانہیں آئندہ کا لائحہ دیں گے۔ انہوں نے قبائلی و سیاسی رہنما ملک شیر علی خان کاکڑ کو اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انکی شمولیت سے نہ صرف ہنہ اوڑک بلکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں پی ٹی آئی مزید فعال اور منظم ہوگی اور نئے شامل ہونے والے ساتھی پارٹی چیئرمین عمران خان کے پیغام کو گھرگھر پہنچائیں گے۔
[…] آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کی والدہ اور خالہ گزشتہ روزپمز ہسپتال […]
[…] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ جی ہاں مجھ پر جنسی حملہ […]
[…] نیوز) پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن ایک دوسری کی ایسی حریف جماعتیں بن چکی […]
[…] (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے ترجمان اسرار کاکڑ نے اپنے جاری کردہ […]
[…] آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کی مزید دو وکٹیں گرا دیں۔ تفصیلات کے مطابق […]
[…] (مسائل نیوز) صوبہ پنجاب کی اکثریتی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں 100 سے زائد بلند و بالا […]