اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ بھی چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ تشدد ہوا ہے۔آئی جی نے تفتیش کرنے کے لیے ایک اشتہار جاری کیا ہے۔اشتہار میں کہا گیا کہ جس کسی کو تشدد کا پتہ ہے وہ آ کر بتائے۔
بابر اعوان نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے انڈی پینڈنٹ ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈ بنایا جائے۔بورڈ کا خرچہ ہم برداشت کریں گے۔سرکاری اسپتال اور سرکاری ڈاکٹرز پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔جیل کے میڈیکل افسر نے کہا کہ شہباز گل کو بچپن سے دمہ ہے۔بابر اعوان نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے بارے میں بھی کمر درد کی رپورٹ دی گئی تھی۔
نواز شریف کو پلیٹ لیٹس کا مسئلہ بتایا گیا اب وہ مزے کر رہے ہیں۔
- Advertisement -
اصل حکومت لندن سے ہو رہی ہے۔عمران خان کے خلاف بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔بابر اعوان نے شہباز گل پر تشدد کی انکوائری سے متعلق اشتہار کو مسترد کر دیا۔گذشتہ رات شہباز گل کو پمز ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تمام طبی رپورٹس موصول ہونے کے بعد 6 رکنی میڈیکل بورڈ نے پی ٹی آئی رہنما کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کی متفقہ منظوری دی۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہبازگل تشدد کیس کے حوالے سے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔مقام چیف جسٹس عمر فاروق نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ شہبازگل کے وکلاء نے بتایا شہبازگل سے ملنے نہیں دیا جارہا، شہبازگل کے وکلاء ملزم سے ملاقات سے متعلق قانون بتانے سے قاصر رہے، اسپیشل پبلک پراسکیوٹرز کی جانب سے ملاقات کا قانون بتایا گیا، شہبازگل کے وکلاء اور دوستوں کو ملنے کی اجازت دی جاتی ہے، حکم نامے میں کہا گیا کہ پولیس یقینی بنائے کہ شہبازگل سے ملاقات کی اجازت کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔
تحریری حکم نامے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہبازگل کی حوالگی میں تاخیر کی وضاحت کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا ، جیل حکام نے بتایا کہ شہبازگل کی خرابی صحت تاخیر کا باعث بنی، جیل میڈیکل آفیسر نے پوچھنے پر بتایا کہ شہبازگل کو بچپن سے دمہ ہے، اڈیالہ جیل حکام نے جو وضاحت دی وہ تسلی بخش نہیں۔
[…] آباد (مسائل نیوز) میڈیکل کی طالبہ پر تشدد کرنے والی انا علی نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد […]