MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

رکن صوبائی اسمبلی فیصل نیازی کا استعفٰی منظور سے متعلق کیس

1 274

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہو ر(مسائل نیوز) الیکشن کمیشن میں رکن صوبائی اسمبلی فیصل نیازی کا استعفٰی منظور سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران اسپیشل سیکرٹری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو استعفٰی 16 جولائی کو موصول ہوا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کمیشن نے کیسے کسی کا استعفٰی منظور کرنا ہے؟مجھے تو بدنیتی لگتی ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق 22 مئی سے استعفٰی منظور کیا گیا ہے۔
22 مئی سے استعفٰی منظور کرنا ممکن نہیں ہے ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر استعفٰی درست تھا تو منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوانا چاہیے تھا، کمیشن تو دو ماہ میں الیکشن کرانے کا پابند ہے۔مئی سے اب تک تو دو ماہ کو وقت گزر چکا ہے۔ڈی جی لاء نے بتایا کہ فیصل نیازی کے استعفٰی منظوری کا نوٹیفکیشن 7 جولائی کا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کیس مشکوک لگتا ہے، سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

- Advertisement -

آئندہ منگل تک سیکریٹری پنجاب اسمبلی سے جواب اور استعفے کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے جب کہ ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفٰی منظور سے متعلق کیس کی سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کر دی گئی۔خیال رہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔فیصل نیازی نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب سے قبل اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔
جس کے بعد حمزہ شہباز کے پنجاب اسمبلی میں دو ووٹ مزید کم ہو گئے تھے۔فیصل نیازی نے استعفیٰ دے دیا جب کہ بہاولنگر سے لیگی رکن محمد کاشف جعلی ڈگری پر نا اہل ہو گئے۔فیصل نیازی نے استعفی ٰدے کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔فیصل نیازی کو تحریک انصاف نے 2018 میں ٹکٹ نہیں دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کا خط آج پڑھا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.