MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دکی ،بیٹے کی فائرنگ سے ماں اور والد دونوں جاں بحق

عثمان لونی کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاںبحق ہوگئے ہیں

1 771

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دکی ،بیٹے کی فائرنگ سے ماں اور والد دونوں جاں بحق

- Advertisement -

دکی (مسائل نیوز/ رپورٹر )سب ڈویژن لونی کے علاقے جنگل صدوزئی میں بیٹے کی فائرنگ سے ماں اور والد دونوں جاںبحق ہوگئے رسالدار لیویز اسرار احمد ترین کے مطابق قاتل عثمان لونی کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاںبحق ہوگئے ہیں۔فائرنگ سے جاںبحق ہونے والوں میں مقتول کا والد اور والدہ شامل ہیں۔فائرنگ سے جاںبحق ہونے والے شخص کی شناخت باز محمد عرف بازو شیخ شیدانی لونی کے نام سے ہوگئی ہے۔لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے خاتون کی لاش 100کلومیٹر دور ڈی ایچ کیو لورالائی منتقل کی جارہی ہے۔قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے لیویز فورس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے قاتل کی تلاش شروع کردی ہے رسالدار اسرار احمد ترین کے مطابق قاتل کے گھر والوں کا موقف ہے کہ قاتل نشے کا بھی عادی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) تھانہ سول لائن کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں بیٹے کی فائرنگ سے ماں جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے والد اور بھائی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.