MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

معروف کرکٹرایک ہزار کروڑ سے زائد کمانے والی معروف شخصیات میں شامل

0 498

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

معروف کرکٹرایک ہزار کروڑ سے زائد کمانے والی معروف شخصیات میں شامل

ویرات کوہلی ایک ہزار کروڑ سے زائد کمانے والی معروف شخصیات میں شامل بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی ایک ہزار کروڑ سے زائد کمانے والی معروف شخصیات میں شامل ہو گئےہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی 1050 کروڑ بھارتی روپے کمانے والے کرکٹر ہیں۔ ویرات کوہلی کو بھارتی ٹیم کے معاہدے سے سالانہ سات کروڑ بھارتی روپے ملتے ہیں۔ ویرات کوہلی کی15 لاکھ روپے ٹیسٹ، 6 لاکھ ون ڈے اور 3 لاکھ روپے ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس ہے۔

- Advertisement -

ڈالر کی قیمت میں اضافہ عوام کیلئے بری خبر

ویرات کوہلی کو 15 کروڑ روپے سالانہ ویرات کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی لیگ سے ملتے ہیں، انہوں نے کئی پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے اور وہ 18 مختلف برانڈز کے ایمبیسیڈر ہیں۔ ویرات کوہلی ایک برانڈ سے ساڑھے 7 کروڑ سے 10 کروڑ روپے تک لیتے ہیں۔

کوہلی انسٹا گرام پر پوسٹ کے 8.9 کروڑ اور ٹوئٹر پر پوسٹ کرنے کے ڈھائی کروڑ روپے لیتے ہیں۔اس کے علاوہ ویرات کوہلی ریسٹورنٹ اور لگژری ایتھلیٹک ویئر کے بھی مالک ہیں۔ کوہلی ممبئی میں 34 کروڑ جبکہ گروگرام میں 80 کروڑ روپے کے مالیت والے گھر کے مالک ہیں اور ان کے استعمال میں گاڑیوں کی مالیت 31 کروڑ روپے ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.