اسلام آباد (مسائل نیوز) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چاغی کے واقعہ پر تشویش اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے اور واقعہ کی جامعہ تحقیقات کرتے ہوئے ذمیداران کا تعین کیا جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کا تدارک ممکن ہو۔ چیئرمین سینیٹ نے عوام سے اپیل کی کہ امن امان کے قیام کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ محمد صادق سنجرانی نے زخمی شہریوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ان کے علاج معالجے کے لیے ہر ممکن اقدامات کی ھدایات دیں۔
- Advertisement -
[…] آباد(مسائل نیوز)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طلبہ تعلیمی و تخلیقی سرگرمیوں […]