سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، اسٹاک مارکیٹ 7000 پوائنٹس گر گئی
کراچی (مسائل نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، گزشتہ روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں فی تولہ ہوش ربا اضافے نے عوام کو پریشان کردیا جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ 7000 پوائنٹس تک گر گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 900روپے کا اضافہ ہوا۔ فی تولہ سونا 5 لاکھ 23 ہزار 962روپے کی سطح پر آگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 773روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 212روپے پر اگئی۔
- Advertisement -
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 358 روپے کا اضافہ ہوا جو 8 ہزار 404 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی تولہ سونا بھی 79ڈالرز تک مہنگا ہو کر 5ہزار 12ڈالرز کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 6682 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 72 ہزار 170 پوائنٹس پر بند ہوا۔ایک موقعے پر اسٹاک مارکیٹ میں 7 ہزار سے بھی زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار 279 کی بلندی تک بھی پہنچا جبکہ 1 لاکھ 71 ہزار 647 کی نچلی سطح تک بھی آیا۔ گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار 853 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔