MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ادارے جانتے ہیں ملک کو درپیش چیلنجز میں ہماری حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں

0 228

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ادارے ہم سے بہتر جانتے ہیں کہ جن چیلنجوں کا ہمیں سامنا ہے، اس میں ہماری حکومت کا کوئی عمل داخل نہیں۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف بھی محسوس کرتا ہے پاکستان اس کے شنکجے میں آیا ہوا ہے۔اس لیے وہ چاہتا ہے کہ جو چار سال تک معاہدے پر عمل نہیں ہوا اس کی تکمیل ہم سے کرالی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اگلے چھ ماہ تک کسی بھی قسم کے سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ یہاں واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی آئی ایم ایف سے امیدیں دم توڑنے لگی ہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم شہباز شریف کو چین سے ہنگامی مدد مانگنے کا مشورہ دے دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے فنڈز کی تاخیر پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم شہباز شریف کو چین سے مدد مانگنے کی تجویز دی ہے۔

- Advertisement -

وزیر خزانہ نے وزیر اعظم کو بتایا ہے کہ آئی ایم ایف سے نویں جائزہ مشن کا ٹارگٹ حاصل ہوتا نظر نہیں آرہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ چین سے متحدہ عرب امارات کی مثال دے کر مدد مانگی جائے کہ ہمیں دیوالیہ ہونے سے بچایا جائے۔اسی طرح سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت جو نہیں کرنا چاہ رہی انہیں وہ چیزیں کرنا پڑیں گی،حکومت نے مدت پوری کرنی ہے تو مشکل اقدامات اٹھانا ہوں گے کیونکہ آئی ایم ایف پروگرام لانا ضروری ہے،عمران خان کے جانے کے بعد آئی ایم ایف پروگرام لیا تو مشکلات ہوئیں، ہم اسی پٹڑی پرچلتے تو مشکلات کم ہوجاتیں۔
ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ پاکستان میں گورننس کا میکنزم ٹھیک نہیں ہے، پاکستان میں کوئی بھی حکمران اپنا حق ادا نہیں کرسکا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈالرز کی ڈیمانڈ زیادہ ہے، پاکستان اس وقت لوگ پلاٹ کی جگہ ڈالرز خرید رہے ہیں،معیشت ٹھیک ہونے تک ڈالرکی ڈیمانڈ رہے گی، کہا پاکستانی اس وقت اسٹورآف ویلیو میں بھی ڈالرزخرید رہے ہیں، ڈالرز کو مارکیٹ ریٹ پر چلنے دیاجائے تو آسانی ہوجائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.