MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چیک ریپبلک کے سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

0 271

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیک ریپبلک کے سفیر عزت ماب ٹامس سمیٹنکا نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے آج ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

- Advertisement -

معزز مہمان نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور پی اے ایف کیطرف سے گذشتہ سالوں میں بالخصوص خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت کو سراہا۔ ایئر چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔

انہوں نے دونوں فضائی افواج کے مابین موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ تعاون کے مختلف امور بھی زیربحث آئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.