ہماری کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے،حاجی طور اتمان خیل
لورالائی (ویب ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءرکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری صنعت وتجارت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت اپنی آئینی مدت ضرور پورا کریگی وزیر اعلی میر قدوس بزنجو صوبے کی ترقی اور عوام کے مسائل کو بڑے اچھے طریقے سے حل کررہے ہیں ۔
یہ بات انہوں نے صحا فیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن ہر معاملے پر سیاست کرتی ہے انکے ہاتھ کچھ نہ ائے تو اس میں انھیں خرابی نظر اجاتی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو نازک ترین صورتحال سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں مہنگائی کا ایشو ضرور ہے
- Advertisement -
لیکن یہ ماضی میں اپوزیشن جماعتوں کا پید اکردہ ہے جسکے نتائج آج حکومت اور عوام دونوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ سے منی بجٹ بھی پاس ہوگیا اس سے عوام پر اتنا بو جھ نہیں پڑیگا ہماری کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے ائندہ چند ماہ ملک کی سیاست کیلئے اہم ہیں ہم ملک میں ائین قانون کی بالادستی چاہتے ہیں
اور ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے اہم پیش رفت ہو رہی ہے ملک کا استحکام موجودہ حکومت کی مدت پوری کرنے میں ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کرسی چھوڑ سکتے ہیں لیکن کرپٹ سیاسدانوں اور بیوروکریٹ کو کسی صورت نہیں چھوڑینگے