ہرنائی متاثرین کو جلد گھروں کی دوبارہ تعمیر کیلئے فنڈز کی فراہمی کر دی جائیگی، لیلیٰ ترین
ہرنائی(ویب ڈیسک) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز محترمہ لیلیٰ ترین نے کہاکہ ہرنائی زلزلہ متاثرین کو جلد انکی گھروں کی دوبارہ تعمیر کیلئے فنڈز کی فراہمی ہو گی ہرنائی کوئٹہ روڈ پر جاری ناقص میٹریل استعمال کرنے کا نوٹس لے لیا گیا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سے زلزلہ متاثرین کی گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز کی فراہمی اور ہرنائی کوئٹہ روڈ پرناقص کام کے حوالے سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے
- Advertisement -
وزیراعلیٰ نے زلزلہ متاثرین کو جلدازجلد امدادی رقم کی فراہمی اورہرنائی کوئٹہ روڈ پر معیاری کام کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے اور دیگر حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلیا ہرنائی کے ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر قسم کی سمجھوتہ نہیں کرونگی ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بی اے پی کے مرکزی رہنماءملک روح اللہ خان ترین بھی موجود تھے محترمہ لیلیٰ ترین کا کہنا تھا کہ ہرنائی کے زلزلے متاثرین کی مشکلات کااحساس ہے
انکے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے میں ہرممکن کوشش کی ہے اور کررہی ہوں انہوں نے کہاکہ زلزلہ متاثرین کی مشکلات کے حوالے سے وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی وزیراعلیٰ نے ہرنائی زلزلہ متاثرین کی امدادی رقم کی منظوری کو صوبائی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا گیاہے کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے بعد زلزلہ متاثرین میں امدادی رقم تقسیم کرینگے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کو ہرنائی کوئٹہ، ہرنائی سنجاوی روڈ پرجاری ناقص کا م کے حوالے سے بھی آگاہ کیا وزیراعلیٰ نے این ایچ اے حکام کو روڈ پرجاری کام کو معیاری بنانے کو یقینی بنانے اور روڈ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلیا ہے
[…] صوبائی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محترمہ لیلی ترین کی چئیرمن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری سے […]