کراچی ٹیسٹ: انگلینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ، نعمان کے ایک ہی اوور میں 2 شکار
کراچی(مسائل نیوز)کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روزپاکستان کے 304 رنز کی برتری ختم کرنے کے لیے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔گزشتہ روز پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 78 اور آغا سلمان 56 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔انگلینڈ کی ٹیم کو گزشتہ روز کھیلے گئے 3 اوورز میں زیک کرولی کا نقصان برداشت کرنا پڑا، کرولی کو محمد ابرار نے پہلے ہی اوور میں ایل بی ڈبلیو کر دیا تھا۔انگلینڈ نے آج اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 7 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو بین ڈکٹ 4 اور اولی پوپ 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم 58 کے مجموعے پر پہلے بین ڈکٹ 26رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے اور پھر اگلی ہی گیند پر جو روٹ بھی سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
[…] آباد (مسائل نیوز)کراچی ٹیسٹ میں بابر اعظم کی جگہ متبادل فیلڈنگ کے لیے گراؤنڈ میں […]