MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اداروں کی طرف سے سیاست سے لاتعلقی کا اعلان خوش آئند ہے

0 217

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی۔ملک مضبوط اور پائیدار جمہویت کے راستے پر گامزن ہوگا۔ اداروں کی طرف سے سیاست سے لاتعلقی اور صرف آئین پر عمل کرنے کا اعلان خوش آئند ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم اپنے ملک کو جنت بنانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، ہر طرح کی شدت پسندی سے پاک معاشرے جہاں علم کی روشنی ہو ، عوام برسر روزگار ہو، نوجوان کو آگے بڑھنے کے مساوی موقع ہوں ،خواتین ڈر اور خوف سے آزاد ہوں اور معاشرے میں ان کا قابل احترام مقام ہو یہ ہوگا محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان، ہم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے اس خواب کی تکمیل کریں گے اور ضرورکریں گے۔
آصف علی زرداری نےمحترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آئین اور جمہوریت کی خاطر محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جن مشکلات کا سامنا کیا ہے آج تک کسی اور نے نہیں کیا، وہ صبر اور برداشت کی علامت تھیں ۔
انہوں نے انتہائی بہادری، صبر اور برداشت سے آمروں کے خوف کےبت کو پاش پاش کردیا تھا ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے وحشی اور سفاک آمروں کی بہادری سے مزاحمت کی تھی ، انہوں نے کہا کہ ہم میں وہ خون نہیں جو مشکلات کی آگ کی تپش سے موم کی طرح پگھل جائے بلکہ ایسے جبر کے حالات سے گزر کر ہم کندن بن جاتے ہیں۔

- Advertisement -

یہ ہی ہمیں محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے سکھایا ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا خوبصورت خواب تھا الحمدللہ میں نے محترمہ شہید کے اس خواب کی تکمیل کردی ہے۔ انشاءاللہ موجودہ اسمبلیاں بھی اپنی مدت پوری کریں گی اور ملک مضبوط اور پائیدار جمہوریت کے راستے پر گامزن ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.