MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لکی مروت میں تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید

1 394

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز) لکی مروت میں دہشت گردوں نے رات گئے تھانہ برگی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گردوں نے ہینڈ گرینڈ اور راکٹ سے تھانے پر حملہ کیا۔

- Advertisement -

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
شہید ہونے والوں میں محرر ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم، کانسٹیبل عمران، کانسٹیبل خیرالرحمن اور کانسٹیبل سبز علی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اہلاکر گل صاحب خان، کانسٹیبل بلقیاز، کانسٹیبل امیر نواز اور فرمان اللہ شامل ہیں۔

اس علاقے میں گزشتہ روز دو افراد کو ذبح کرکے قتل کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ مہینے بھی 6 پولیس اہلکاروں کو تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں شہید کیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) صوبائی دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقے سربند میں تھانے پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی بڈھ بیر اور ان کے 2 گن مین […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.