MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

 دنیا غیرمستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہو سکتی،آرمی چیف

0 258

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دنیا غیر مستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔آرمی چیف سے افغانستان اور پاکستان کے لیے جرمنی کے نمائندہ خصوصی جوسپر ویک نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی صورتحال اور انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی تباہی کا خطرہ ٹالنے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے اور دنیا غیر مستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان عالمی علاقائی معاملات میں جرمنی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم پاک جرمنی دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.