ایئر پنجاب میں نوکریوں کی برسات، جانیں کون کونسی اسامیاں آپ کی منتظر ہیں، مکمل تفصیل
لاہور(مسائل نیوز)پنجاب حکومت نے اپنی نئی ایئرلائن ایئر پنجاب کے آغاز کا عمل تیز کر دیا ہے اور اس کے لیے اعلیٰ مینجمنٹ کے عہدوں پر بھرتی کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔
کون کونسی اسامیاں خالی ہیں؟
حکومت نے اہم خالی اسامیوں کے لیے اشتہار دیا ہے، جن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO)، چیف آپریٹنگ آفیسر (COO)، چیف کمرشل آفیسر (CCO)، چیف فنانشل آفیسر (CFO)، ہیڈ آف ہیومن ریسورسز اور کمپنی سیکرٹری شامل ہیں۔
- Advertisement -
طریق کار
اشتہار کے مطابق دلچسپی رکھنے والے امیدوار 10 دسمبر تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق اعلیٰ مینجمنٹ کے انتخاب کے بعد دیگر بھرتیاں چند ہفتوں میں متوقع ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ بھرتی مہم ایئر پنجاب کو فعال بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے، کیونکہ حکومت ایئرلائن کی قیادت اور انتظامی ڈھانچے کو حتمی شکل دینے کی جانب بڑھ رہی ہے۔