سعودی ریال اور درہم کی قیمتیں مستحکم! جانیں 18 نومبر کو ڈالر و دیگر کرنسی کے تازہ ریٹس کیا ہیں
کراچی (مسائل نیوز)پاکستان کی مقامی فاریکس مارکیٹ میں آج 18 نومبر 2025 کی صبح کے ابتدائی کاروباری دورانئے میں غیر ملکی زرمبادلہ کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ اور بینکوں کے نرخوں میں ہلکی تبدیلیاں ریکارڈ کی گئیں۔
اوپن مارکیٹ
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خرید 281.55 اور فروخت 281.80 روپے رہی جبکہ پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت بڑھ کر 384.10 روپے تک جا پہنچی اور یورو 335.80 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔
سعودی ریال 76.30 روپے اور اماراتی درہم 77.85 روپے میں دستیاب رہے۔ کینیڈین ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ دیکھا گیا جو فروخت کے لیے 212.75 روپے تک جا پہنچی جبکہ آسٹریلین ڈالر 190.50 روپے میں فروخت ہوا۔
- Advertisement -
انٹر بینک
انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی خرید 280.60 اور فروخت 281.10 روپے ریکارڈ کی گئی۔ یورو کی بینک ریٹ کے مطابق قدر 326.03 روپے تک پہنچ گئی جبکہ پاؤنڈ 369.43 روپے میں ٹریڈ ہوا۔ سعودی ریال کا 74.96 کے آس پاس مستحکم دکھائی دیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ
عالمی کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کے مقابلے میں دیگر بڑی کرنسیوں نے مخلوط رجحان دکھایا۔ عالمی شرح کے مطابق چینی یوآن 7.0986 یونٹس فی ڈالر کے حساب سے ٹریڈ ہوا جبکہ یورو 0.8609 یونٹ فی ڈالر رہا۔ برطانوی پاؤنڈ کی قدر 0.7589 یونٹ فی ڈالر ریکارڈ ہوئی جبکہ جاپانی ین 154.56 یونٹس فی ڈالر کی سطح پر نسبتاً کمزور دکھائی دیا۔
مجموعی طور پر مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر روپے کی قدر عالمی دباؤ کے ساتھ ساتھ اندرونی معاشی پالیسیوں اور درآمدی ضروریات کے باعث معمولی اتار چڑھاؤ کا شکار ہے تاہم آج کا دن نسبتاً پرسکون تجارت کے ساتھ مکمل ہوا۔