کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرینگے ،صحت مند زندگی کیلئے کھیل انتہائی ضروری ہے،نور محمد دمڑ
- Advertisement -
کوئٹہ (ویب ڈیسک)بی اے پی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیرخزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صحت مند زندگی کےلئے کھیل انتہائی ضروری ہے نوجوان تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے کھیلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرینگے صوبہ بھر میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر اور کھیلاڑیوں کو کھیلوں کے موقع فراہم کرنے کےلئے اقدامات کررہے ہیں ٹورنامنٹ کمیٹی کےلئے نقد ایک لاکھ روپے کے علاوہ رنر اور ونر ٹیموں کے لئے نقد رقم دینے
کااعلان کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوستان میں چوتھا آل بلوچستان شہید صدام خان کاکڑ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے پروقارتقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا گرﺅنڈ پہنچنے پر کھیلاڑیوں اور تماشائیوں، قبائلی عمائدین، پارٹی کارکنوں نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کا شاندار استقبال کیا گل پاشی کی گئی بچوں نے گلدستے پیش کئے کھیلاڑیوں نے ہار پہنائے جبکہ ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے لنگی بھی پہنائی گئی ،صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے فائنل میچ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور یہاں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے تعلیم اور کھیل کے شعبے میں ملکی اور صوبائی سطح پر اعزاز حاصل کر کے ملک اور علاقے کے نام روشن کیے ہیں