MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پیپلز بس سروس کراچی کے کرایہ میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا

0 364

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا کراچی کیلئے 14 سالوں میں شروع کیا گیا پہلا بس منصوبہ مہنگا ہو گیا، شہر قائد میں پیپلز بس سروس کے کرایہ میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا، اب فی سواری زیادہ سے زیادہ کرایہ 100 روپے وصول کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے تحت چلنے والی پیپلز بس سروس (پی بی ایس) کی انتظامیہ نے بس کے کرائے میں اچانک سو فیصد اضافہ کردیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیصلہ انٹرسٹی روٹس پر کرایوں پر نظرثانی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں بس سروس کے نگراں ادارے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور تھرڈ پارٹی کے انجینئرز کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اے آر وائی نیوز کراچی کی نمائندہ عشرت خان کی رپورٹ کے مطابق گلشن حدید سے ٹاور تک نئے توسیع شدہ پیپلز بس سروس کے روٹ کا زیادہ سے زیادہ کرایہ 50 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دیا گیا ہے کیونکہ فاصلہ اب 58 کلومیٹر ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

شہر میں ایک سے دس نمبر روٹ تک کی بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہیں جس میں سے صرف ایک آر نائن نمبر کی بس کے کرائے بڑھائے ہیں۔ یہ راستہ گلشن حدید میں اللہ والی چورنگی سے شروع ہو کر اسٹیل ٹاؤن، پورٹ قاسم چورنگی، منزل پیٹرول پمپ، قائد آباد، ملیر، ملیر ہالٹ، کالونی گیٹ، ناتھا خان پل، ڈرگ روڈ اسٹیشن، پی اے ایف بیس فیصل، لال کوٹھی، کارساز، نرسری، ایف ٹی سی، میٹروپول، کراچی پریس کلب، آرٹس کونسل کراچی، پاکستان، آئی آئی چندریگر روڈ اور سٹی اسٹیشن سے ہوتا ہوا ٹاور پر ختم ہوتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ راستہ پہلے گلشن حدید سے صرف ملیر کینٹ تک تھا، آپریٹر نے روٹ کی توسیع کے بعد 3 روز قبل اس روٹ پر بس کا کرایہ سو روپے وصول کرنا شروع کر دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.