MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عالمی مارکیٹ میں ریکارڈ توڑ اضافہ، سونے کی قیمت آج تاریخ کی تمام بلندیاں پار کرگئی

0 126

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) پیر 29 ستمبر 2025 کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے اثرات کے باعث پاکستانی مارکیٹ میں بھی آج نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا صفر اعشاریہ8 فیصد اضافے کے ساتھ 3789اعشاریہ 39 ڈالر تک جا پہنچا جبکہ دسمبر کی ڈلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز بھی صفر اعشاریہ 3 فیصد بڑھ کر 3818اعشاریہ 30 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔

ماہرین کے مطابق ڈالر انڈیکس میں صفر اعشاریہ 2 فیصد کمی کے باعث سونا عالمی خریداروں کے لیے مزید سستا ہوا جس سے طلب میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

- Advertisement -

مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی اور مہنگائی کی شرح میں کمی کے آثار سونے کی قیمتوں کو مزید سہارا دے رہے ہیں کیونکہ اس صورتحال میں عالمی سطح پر شرح سود میں کمی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چاندی کی قیمت 1 فیصد اضافے کے ساتھ 46اعشاریہ 47 ڈالر فی اونس رہی، پلاٹینم 2اعشاریہ 6 فیصد بڑھ کر 1608اعشاریہ 90 ڈالر فی اونس اور پیلیڈیم 1اعشاریہ 4 فیصد اضافے کے ساتھ 1287اعشاریہ 19 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمتیں براہ راست عالمی مارکیٹ سے جڑی ہوتی ہیں، اس لیے بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ مقامی مارکیٹ پر فوری اثر انداز ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ملکی مارکیٹ میں آج بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.