MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکا پاکستان میں حکومت کی تبدیلی میں ملوث نہیں

0 325

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن (مسائل نیوز) امریکی حکمران جماعت ڈیموکریٹ کے سینیٹر کرس وین ہالن کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں حکومت کی تبدیلی میں ملوث نہیں۔کرس وین ہالن نے امریکی ریاست میری لینڈ میں تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا یہ کہنا کہ ان کی حکومت کے خاتمے میں امریکا کا ہاتھ ہے، یہ سراسر الزام ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری نظر میں پاکستانی عوام کو یہ فیصلے انتخابات کے ذریعے کرنے کی ضرورت ہے اور پاکستان کے عوام جس کو بھی منتخب کریں امریکہ کو اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔کرس وین ہالن کا کہنا ہے کہ سابق پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ بہت معاملات پر کام کیا جس میں پاکستان اور امریکہ کے مضبوط تعلقات بھی شامل ہیں لیکن میں یہ کہوں گا کہ ان کا یہ دعویٰ درست نہیں ہے کہ ان کی برطرفی میں امریکہ ملوث ہے۔
خیال رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے متعدد پر الزام عائد کیا گیا کہ اُن کی حکومت کو امریکی دباؤ پر ہٹایا گیا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستانی سفیر سے امریکی عہدیدار ڈونلڈو نے ملاقات کی تھی، ڈونلڈو امریکا کا اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ فار ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد غیر ملکی ایجنڈا تھا۔
اللہ کا شکر ہے ملک کے خلاف سازش ناکام ہو گئی۔بیرونی طاقتوں کا پلان کیا گیا ایجنڈا اسپیکر نے مسترد کر دیا،قوم اس طرح کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی نے واضح طور پر کہا بیرونی سازش ہے ، قومی سلامتی کمیٹی میں آرمی چیف سمیت تمام سروسز چیف تھے، تحریک عدم اعتماد بیرون ملک سازش تھی ،یہ سارا ایک کنکشن تھا قوم کو کہتا ہوں الیکشن کی تیاری کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.