اسلام آباد(مسائل نیوز) صدرمملکت عارف علوی نے ریکوڈیک ریفرنس سپریم کورٹ میں دائرکردیا۔ صدر مملکت کی جانب سے دائر ریکوڈک ریفرنس میں سپریم کورٹ سے غیر ملکی کمپنی سے معاہدے پر رائے لی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت عارف علوی نے ریکوڈک ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے ریکوڈک پر ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دی گئی،کابینہ اجلاس میں ریکوڈک کیس پر ریفرنس بھیجنے پر تفصیلی بحث ہوئی۔اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ریکوڈک کیس پر ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دی،وزارت قانون کی طرف سے صدر مملکت کے ذریعے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے پر اتفاق ہوا۔
ریکوڈک پر ہونے والے سیٹلمنٹ معاہدے پر سپریم کورٹ سے رائے لی جائے گی۔کابینہ اجلاس میں سیاسی امور اور آڈیو لیکس کے معاملے کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بجلی کی بچت اور پیداوار سے متعلق لائحہ عمل کی سمری مئوخر کی گئی۔ اجلاس میں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے آڈیو لیکس سے متعلق فیصلوں کی توثیق کی گئی،کابینہ نے آڈیولیکس کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی،کابینہ نے قرار دیا کہ آڈیو لیکس نے سابق حکومت اور عمران خان کی مجرمانہ سازش بے نقاب کردی،سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے غائب ہے۔
سائفر کی وزیراعظم ہاوٴس سے چوری سنگین معاملہ ہے، سفارتی سائفر کو من گھڑت معنی دے کرسیاسی مفادات کیلئے قومی مفاد کا قتل کیا گیا،فراڈ جعلسازی اور فیبریکیشن کے بعد اس کو چوری کیا گیا۔حلف متعلقہ قوانین اور قواعدوضوابط بالخصوص سیکرٹ آفیشل کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ سفارتی سائفر کی چوری ریاست کے خلاف ناقابل معافی جرم کا ارتکاب کیا گیا۔آئین،قانون اور ضابطوں کے معاملے کی باریک بینی سے چھان بین لازم ہے۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
2 Comments
Leave A Reply
Cancel Reply
[…] آباد (مسائل نیوز) سپریم کورٹ نے واپس ہونے والے تمام نیب ریفرنسز کا ریکارڈ محفوظ […]
[…] آباد (مسائل نیوز) سپریم کورٹ نے ریکوڈک سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔سپریم کورٹ نے نئے […]