MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

20 کروڑ کے معاملے پر چاہت فتح علی خان کا علی حیدر کو طنزیہ جواب

0 78

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستانی سوشل میڈیا پر اپنے منفرد اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے علی حیدر کے حالیہ بیان پر طنز کے تیر چلا دیے۔

- Advertisement -

علی حیدر، جو گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ رائٹر اور میوزیشن بھی ہیں، ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں میزبان نے ان سے پوچھا کہ اگر 20 کروڑ روپے دیے جائیں تو کیا وہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے پر راضی ہوں گے؟ اس پر علی حیدر نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ چاہت کو اپنی زندگی جینے دیں، یہ اس کا وقت ہے اور شاید اللہ نے اس کی کوئی بڑی دعا قبول کی ہے، اس لیے ان کے اور اللہ کے درمیان مت آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہت کو لوگ مزاحیہ یا تفریحی فنکار کہہ سکتے ہیں لیکن کم از کم انہیں جینے کا حق ضرور دیں۔

اس گفتگو کے بعد چاہت فتح علی خان نے ایک یوٹیوب انٹرویو میں علی حیدر کو جواب دیتے ہوئے نہ صرف ان کے گانے پر طنز کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ علی حیدر کراچی چھوڑ کر امریکا جا بسے ہیں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر 20 کروڑ دینے کے باوجود وہ میرے ساتھ نہیں گائیں گے تو کوئی بات نہیں، میں تو خود ایک غریب آدمی ہوں اور اتنی بڑی رقم دینے کی استطاعت ہی نہیں رکھتا، البتہ میں بھی جلد امریکا جانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.