MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی اعتزاز احسن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

1 319

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)کیپٹن (ر) صفدر نے اعتزاز احسن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اعتزاز احسن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی،آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت کسی سے غیر ضروری وضاحت طلب نہیں کرے گی۔ہمارے فیصلے فیصلہ کریں گے کہ لوگوں کو عدالت پر کتنا اعتماد ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا کسی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانبداری پر کوئی شک ہے؟۔اس عدالت کے خلاف وی لاگز ہوتے ہیں، خبریں چلتی ہیں، عدلیہ کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جس کا جو جی چاہتا ہےوہ کہتا ہے لیکن توہین عدالت کی کارروائی اس کا حل نہیں، ان غیر ضروری چیزوں کو اہمیت ہی نہیں دینی چاہئیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نے مریم نواز کی بریت کے فیصلے پر اعتزاز احسن کے بیان پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔عدلیہ اور اداروں سے متعلق اعتزاز احسن کے بیان پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو فریق بنایا گیا تھا۔یہاں واضح رہے کہ کچھ دن قبل اعتزاز احسن نے بیان دیا تھا کہ نیب آرڈیننس کو سیاسی انجینئرنگ کے لیے لایا گیا،نیب لونڈی اور انجینئرنگ کیلئے استعمال ہوتی ہے۔
کوئی چھ ماہ پہلے یہ کہہ سکتا تھا ساری بساط الٹ جائے گی،وہ انہی اپارٹمنٹس میں بیٹھے ہمیں منہ چڑھا رہے ہوں گے، بیٹی مریم نواز بھی اس کے پاس پہنچی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اگر کوئی سیاست شرافت سے کر رہا ہے تو وہ بلاول اور آصف زرداری ہیں،وہ تمیز اور شائستگی کے ساتھ بات کرتے ہیں،وزیر خارجہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے دنیا بھر میں پھرتے رہے، ہمارے وزرا ء تو نکلے ہی نہیں ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)لاہور کی مقامی عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.