MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیلاب کی وجہ سے بیماریوں اور اموات کا سخت خطرہ لاحق

3 273

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جنیوا (مسائل نیوز) عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں بیماریوں اور اموات کی صورت میں دوسری آفت کا خطرہ ظاہر کردیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد پاکستان میں بیماریوں اور اموات کی صورت میں دوسری آفت کا خطرہ ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بیماریوں کا سامنا ہے، جس کے باعث ڈبلیو ایچ او 10 ملین ڈالر کے بعد امداد کے لیے نئی اپیل کرے گا، عطیات دینے والوں سے زندگیاں بچانے کے لیے دل کھول کر امداد کی گزارش ہے۔
اسی طرح اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے بھی پاکستان میں ہنگامی امداد کی اپیل کی ہے، اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لاکھوں بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں اور تقریباً 34 لاکھ سیلاب زدہ بچے فوری امداد کے منتظر ہیں، سیلاب میں پھنسے بچوں کو بھوک کے ساتھ بیماریوں نے گھیر لیا ہے، ملیریا اور ڈینگی کے ساتھ پیٹ کے امراض ان پر حملہ آور ہیں اور بچے اور بچیاں اس موسمیاتی تباہی کی قیمت چکا رہے ہیں، جس میں وہ حصے دار ہی نہیں، سیلاب سے متاثرہ بچوں کی مائیں غذائی قلت کا شکار ہو کر دودھ پلانے سے بھی قاصر ہیں۔
ادھرصوبہ سندھ میں سیلابی صورتحال کے سبب بیشتر وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں، شہر قائد کے تمام فلاحی ادارے، اسپتال سمیت مخیر حضرات کی جانب سے ادویات کا عطیہ کیا جا رہا ہے، شہر میں گزشتہ ماہ سے سیلاب متاثرین کی منتقلی کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس کی وجہ سے مختلف وبائی امراض کے خدشات میں اضافہ ہوچکا ہے، محکمہ صحت سندھ کی جانب سے لگائے گئے کیمپس میں بھی روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی، ملیریا، ہیضہ، اسہال، ٹائیفائیڈ، چیسٹ الرجی، آئی انفیکشن اور جلدی امراض کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے، اندرون سندھ میں سیلاب کے بعد مختلف اداروں اور مخیر حضرات کی جانب سے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے جس کے بعد شہر میں ادویات کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔
شہر میں جہاں ایک جانب بخار، زکام، پیٹ درد، پٹھوں اور ہڈیوں میں درد کی شکایات کے ساتھ مریض سرکاری اور نجی اسپتال میں آرہے ہیں وہیں دوسری جانب بخار، زکام ، پیٹ درد اور مرگی کے دورے کے سیرپ اور گولیوں کے قفدان نے سر اٹھا لیا ہے،ڈاکٹرز کی جانب سے ادویات تجویز کر دی جاتی ہیں لیکن مریضوں کو تجویز کردہ ادویات نہ تو اسپتال میں دستیاب کی جا رہی ہیں اور نہ ہی کسی میڈیکل اسٹور پر یہ ادویات موجود ہیں، شہر میں ادویات کی ہول سیل مارکیٹ میں بھی بروفن، پیناڈول، ایرینک، اینٹا میزول، ٹکسائلکس، سوموجیل، ایپیول اور ٹیگرل کا بحران ہے، شہر میں محکمہ صحت سندھ کے ماتحت جناح اسپتال، سول اسپتال اور عالمی ادارہ برائے صحت اطفال سمیت کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عباسی شہید اسپتال میں بھی مندرجہ بالا ادویات کے بحران نے شہریوں کی دشواریوں میں اضافہ کر دیا ہے، میڈیکل اسٹورز پر بھی یہ ادویات نایاب ہوچکی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] (مسائل نیوز)جعفرآباد میں ملیریا کی بیماری وبائی صورتحال اختیار کر گئی ایک خاتون ملیریا سے جانبحق […]

  2. […] نیوز)نصیر آباد ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر […]

  3. […] آباد(مسائل نیوز)ملک کے بیشتر یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قلت کے باعث عوام پریشان ہوگئی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے ترجمان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.